فلم”اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان کو شامل کرنے پر معافی دباﺅ کے تحت مانگی تھی،کرن جوہر

فلم”اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان کو شامل کرنے پر معافی دباﺅ کے تحت مانگی ...
فلم”اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان کو شامل کرنے پر معافی دباﺅ کے تحت مانگی تھی،کرن جوہر

  

ممبئی (آن لائن) بھارتی فلم پروڈیوسر اور ہدایتکار کرن جوہر نے کہا ہے کہ فلم میں”اےدل ہے مشکل“ پاکستانی اداکار فواد خان کوکو شامل کرنے پر معافی دباﺅ کے تحت مانگی تھی ۔ بھارت کے انتہا پسندوں سے فلم ” اےدل ہے مشکل “ میں پاکستانی اداکار فواد خان کو شامل کرنے پر معافی مانگی تھی جس کے نتیجہ میں ان کی فلم کو بھارت میں نمائش کی اجازت دی گئی تھی ۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

کرن جوہر نے کہا ہے کہ انتہا پسند تنظیم کے سربراہ راج ٹھاکرے کا شدید دباﺅ تھا جس کے نتیجہ میں معافی مانگی گئی ۔ انتہا پسندوں نے فلم کو بھارت میں پابندی عائد کر دی تھی لیکن معافی مانگنے کے بعد اس کی فلم کو ریلیز کیا گیا تھا۔ کرن جوہر نے کہا کہ معافی مانگنے کا واقعہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل ترین اور تکلیف ترین لمحہ تھا جس کو ساری زندگی نہیں بھلا سکوں گا ۔

مزید :

تفریح -