پاکستان دہشت گردی کے خلاف افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، طارق فاطمی

پاکستان دہشت گردی کے خلاف افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، طارق ...
پاکستان دہشت گردی کے خلاف افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، طارق فاطمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی سے آسٹریلین سفیر برائے انسداد دہشت گردی پا¶ل فولی نے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن بھی موجود تھے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

طارق فاطمی نے آسٹریلین سفیر کو پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ آسٹریلوی سفیر نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

مزید :

قومی -