کراچی کنگز کے مالک کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار ، دیگر فرنچائزز کی رضامندی پر ہتھیار ڈال دئیے

کراچی کنگز کے مالک کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار ، ...
کراچی کنگز کے مالک کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار ، دیگر فرنچائزز کی رضامندی پر ہتھیار ڈال دئیے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل 5 مارچ کو ہر صورت لاہور میں کرائے جانے کا حتمی فیصلہ کیا جا چکا ہے اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کنگز فرنچائز کے مالک سلمان اقبال اس پر راضی نہیں تھے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آج دبئی میں پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائزز کے مالکان کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ابتدائی طور پر 4 فرنچائزز نے فائنل میچ لاہور میں کرانے پر رضامندی ظاہر کی تاہم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ 50 ہزار لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر لاہور میں فائنل کرایا جا رہا ہے، کیا یہ درست ہو گا اور کیا آرمی چیف اور نواز شریف سٹیڈیم آئیںگے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کے مضبوط عزم اور دیگر فرنچائزز مالکان کی رضامندی کے سامنے کراچی کنگز کے مالک کو بھی ہتھیار ڈالنا پڑ گئے اور بالآخر انہوں نے بھی رضامندی ظاہر کر دی۔

مزید :

T20 World cup -