اگر غیر ملکی کھلاڑی نہیں بھی آتے تو پھربھی گارنٹی دیتا ہوں کہ پی ایس ایل فائنل پاکستان کا بڑا فیسٹیول ہو گا:شعیب اختر

اگر غیر ملکی کھلاڑی نہیں بھی آتے تو پھربھی گارنٹی دیتا ہوں کہ پی ایس ایل ...
اگر غیر ملکی کھلاڑی نہیں بھی آتے تو پھربھی گارنٹی دیتا ہوں کہ پی ایس ایل فائنل پاکستان کا بڑا فیسٹیول ہو گا:شعیب اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کو خوش آئند خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی نہیں بھی آتے تو گارنٹی دیتا ہوں کہ یہ پاکستان کا بہت بڑا فیسٹیول ہو گا اور لوگ جوق در جوق اسٹیڈیم میں آئیں گے ۔

پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائزز مالکان نے فائنل لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا
پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کی خبر میڈ یا پر آنے کے بعد نجی نیوز چینل جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سوچتا ہے کہ پی ایس ایل غیر ملکی کھلاڑیوںکی موجودگی میں بڑا ایونٹ ہے تو یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے کیونکہ اگر پی ایس ایل پاکستان میں منعقد ہو تو یہ لوکل کھلاڑیوں کے ساتھ ہی پاکستان کا بہت بڑا فیسٹیول بن جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ گارنٹی دیتا ہو ں کہ اگر غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل میں حصہ لینے لاہور نہ بھی آئے تو یہ بہت بڑا فیسٹیول ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ جہاں ہم پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں وہاں ہمیں اچھے اقدام پر تعریف بھی کرنی چاہیے اور یہ پی سی بی کا بہت اچھا اقدام ہے ۔شعیب اختر نے کہا کہ اگر پی سی بی پاکستان سپر لیگ کا پورا ایونٹ پاکستان میں کرا دے تو پھر پاکستان میں اس سے بڑا فیسٹیول نہیں ہوا کرے گا ۔

مزید :

T20 World Cup -