لاہور میں سیکیورٹی خدشات موجود، کھلاڑیوں کو ”ہائی سیکیورٹی رسک“ سے آگاہ کر دیا ہے: فیکا

لاہور میں سیکیورٹی خدشات موجود، کھلاڑیوں کو ”ہائی سیکیورٹی رسک“ سے آگاہ کر ...
لاہور میں سیکیورٹی خدشات موجود، کھلاڑیوں کو ”ہائی سیکیورٹی رسک“ سے آگاہ کر دیا ہے: فیکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ 5 مارچ کو لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ ہوتے ہی اس کی راہ میں روڑے اٹکانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور کرکٹرز کی ایسی ایشنز کی فیڈریشن فیکا نے ایک بار پھر لاہور میں فائنل کے انعقاد کو سیکیورٹی کا خطرہ قرار دیدیا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق فیکا کے چیف ایگزیکٹیو ٹونی آئرش نے پیر کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں سیکیورٹی کا خطرہ موجود ہے اور فیکا نے اس ضمن میں تمام کرکٹرز کو ”ہائی سیکیورٹی رسک“ سے آگاہ کر دیا ہے اب یہ کرکٹرز پر منحصر ہے کہ وہ لاہور جانے کے بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
واضح رہے کہ فیکا نے پاکستان سپر لیگ کے آغاز پر بھی ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکی کرکٹرز لاہور جانے سے گریز کریں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ کہتے ہوئے رپورٹ مسترد کر دی تھی کہ یہ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

مزید :

T20 World Cup -