سنگاکارا، کرس گیل اور مہیلا جے وردھنے نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

سنگاکارا، کرس گیل اور مہیلا جے وردھنے نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا: نجی ٹی ...
سنگاکارا، کرس گیل اور مہیلا جے وردھنے نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں کرائے جانے کا حتمی فیصلہ کیا جا چکا ہے تاہم ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سنگاکارا، کرس گیل اور جے وردھنے نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کیلئے 22 فروری کو ڈرافٹ کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب نئی ڈرافٹنگ فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہونے کے بعد ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے اس وقت ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ 54 کرکٹرز کی فہرست تیار کی ہے جو پاکستان آنے کو تیار ہیں، ان کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ، زمبابوے، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے اس وقت ٹورنامنٹ کھیل رہے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رضامندی جان نے اور انہیں منانے کا معاملہ فرنچائزز کے سپرد رکر دیا ہے تاہم انکشاف ہوا ہے کہ  کراچی کنگز کے کھلاڑی کرس گیل اور سری لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے اور سنگاکارا نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید :

T20 World cup -