لاہور میں فائنل میچ کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ کر لیاگیاہے اور اس حوالے کئی غیر ملکی کھلاڑی لاہور آنے کیلئے تیار ہیں تاہم رضامندہونے والے کئی کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق پشاور زلمی کے زیادہ ترکھلاڑی لاہور آنے کیلئے تیار ہیں جبکہ انگلینڈ کے باولر کرس جورڈن اور ڈیرین سیمی نے بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور میں فائنل میچ کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دس ہزار ڈالر اضافی دینے کافیصلہ کیاگیاہے تاکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو مدعو کیا جاسکے ۔لاہور میں فائنل کھیلنے کیلئے ،داولت زدران ،ناو روز مینگل ،کوشال مینڈس ،سٹیوین ٹیلر ،اویش شاہ ،سلیمان بین ،اشعر زیدی ،برینڈن ٹیلر تیار ہیں ۔