قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کراچی میں چھاپہ، 5مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ بر آمد

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کراچی میں چھاپہ، 5مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ بر ...
قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کراچی میں چھاپہ، 5مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ بر آمد

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی میں چھاپہ مارکر 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا ہے ۔

چینی مؤرخ ڈانگ یانگ کی شہرہ آفاق کتاب, عظمت رفتہ کا سفر ۔ ۔ ۔ دسویں قسط

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں واقع جوکھیو فارم پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ معلومات پر کی بناءپر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5مشتبہ افراد کودھر لیا، جن کی نشاندہی پر اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2ایس ایم جیز اور ایک رپیٹر بھی برآمد کرلیاہے ۔ابتدائی تحقیقا ت کے مطابق ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔تاہم زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی -