سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 446 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48 ہزار 929 پوائنٹس پر آگیا

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 446 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48 ہزار 929 پوائنٹس ...
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 446 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48 ہزار 929 پوائنٹس پر آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 446 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48 ہزار 929 پوائنٹس پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کا آغاز ہونے کے بعد 100 انڈیکس مسلسل تنزلی کی جانب گامزن رہا اور کاروبار کے اختتام تک اس میں 446 پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔ آج ہونے والی کمی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار 929 پوائنٹس پر آگیا ۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 11 کروڑ 25 لاکھ 81 ہزار 240 حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مارکیٹنگ ویلیو 8 ارب 94 کروڑ 63 لاکھ 87 ہزار 715 روپے رہی ۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 405 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 275 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی، 117 میں اضافہ اور 13 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

مزید :

بزنس -