’میں 40 برس کی ہونے والی ہوں اور اب تک سچا پیار نہیں ملا، اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کرکے ہنی مون پر جاﺅں گی لیکن کسی مَرد کے ساتھ نہیں بلکہ۔۔۔‘ خاتون نے ایسا اعلان کردیا کہ دنیا بھر کے مرد تو کیا خواتین بھی دنگ رہ گئیں

’میں 40 برس کی ہونے والی ہوں اور اب تک سچا پیار نہیں ملا، اس لئے فیصلہ کیا ہے ...
’میں 40 برس کی ہونے والی ہوں اور اب تک سچا پیار نہیں ملا، اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کرکے ہنی مون پر جاﺅں گی لیکن کسی مَرد کے ساتھ نہیں بلکہ۔۔۔‘ خاتون نے ایسا اعلان کردیا کہ دنیا بھر کے مرد تو کیا خواتین بھی دنگ رہ گئیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنا ’معیار‘ بلند رکھنے والوں کو جیون ساتھی کی تلاش میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین کے ساتھ بھی یہ مسئلہ بہت عام ہے۔ اکثر لڑکیاں تو ’پرفیکٹ میچ‘ کی تلاش میں خواتین بن جاتی ہیں اور شادی کی عمر ہی نکال بیٹھتی ہیں۔ ایسے ہی اس برطانوی خاتون زندگی کے 40سال پرفیکٹ میچ کی تلاش کرتی رہی اور انجام کار ناکام ہو کر دولہا کے بغیر ہی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر رودرہیم کی رہائشی لینی گلوگلی کی 40ویں سالگرہ اپریل میں آ رہی ہے اور اتنی عمر ہونے کے باوجود اسے اپنے معیار کے مطابق جیون ساتھی نہیں مل سکا۔ چنانچہ اس نے دولہا کے بغیر اکیلے ہی شادی کرنے کے لیے دعوت نامے چھپوا کر دوست احباب کو ارسال کر دیئے ہیں۔

’میں اپنی پر دادی کا جوڑا اپنی شادی پر پہننا چاہتی تھی، 146 سال پرانا یہ لباس دھوبی کو دیا تو اس نے دھونے کی بجائے۔۔۔‘ نوجوان دلہن کے منصوبے دھوبی نے خاک میں ملادئیے، ایساکام کردیا کہ اب پوری دنیا سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگئی

رپورٹ کے مطابق سالگرہ کے روز لینی اپنی شادی کی تقریب منعقد کرے گی۔ اس نے اپنے کارڈ میں خواتین سے درخواست کی ہے کہ وہ عروسی لباس میں اس کی شادی میں شریک ہوں کیونکہ وہ چاہتی ہے کہ اس کی شادی میں زیادہ سے زیادہ دلہنیں آئیں۔ لینی نے اپنے ہنی مون کی منصوبہ بندی بھی کر لی ہے۔ وہ ہنی مون پراٹلی کے دارالحکومت روم جائے گی جہاں اکیلی ہی ہنی مون منائے گی۔ لینی کا کہنا ہے کہ ”کچھ عرصہ قبل میں ایک مرد کے ساتھ تعلق میں تھی لیکن میں اس کے ساتھ بھی شادی نہیں کرنا چاہتی۔لڑکپن میں میری ایک بار منگنی بھی ہو گئی تھی لیکن یہ بہت احمقانہ کام تھا جس سے کوئی نتیجہ برآمد نہ ہو سکا۔ اب میں اپنی ذات میں رہنے پر خوش ہوں۔ میں اکیلے ہی شادی کرکے اپنے آپ کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -