سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئر لائن کے تمام اے ٹی آرطیاروں کو پرواز سے روک دیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئر لائن کے تمام اے ٹی آرطیاروں کو پرواز سے ...
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئر لائن کے تمام اے ٹی آرطیاروں کو پرواز سے روک دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے تمام اے ٹی آرطیاروں کو پرواز سے روک دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پی آئی اے کے تمام اے ٹی آرطیاروں کو پرواز سے روک دیا گیا ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام طیاروں میں مخصوص قسم کی خرابی ہے جس کے باعث ان کو اڑایا نہیں جاسکتا ہے،جب تک یہ خرابی دور نہیں کی جاتی ہے طیارے گراﺅنڈ ہی رہیں گے۔

شام،سڑک کنارے نصب بارود میں دھماکہ، 4روسی فوجی ہلاک2زخمی

واضح رہے کہ چند ماہ قبل پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں کے قریب گرنے سے سوار48افراد شہید ہوگئے تھے جن میں معروف سکالر جنید جمشید اور ڈی سی چترال بھی شامل تھے۔

مزید :

قومی -