عرب دنیا میں وہ نوکری جسے کرنے والے غیرملکیوں کو ایک دن کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ملتی ہے کیونکہ۔۔۔

عرب دنیا میں وہ نوکری جسے کرنے والے غیرملکیوں کو ایک دن کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ ...
عرب دنیا میں وہ نوکری جسے کرنے والے غیرملکیوں کو ایک دن کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ملتی ہے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کی جنگ میں سعودی عرب پر عام شہریوں کی ہلاکتوں کا الزام عائد کیا جا رہا تھا جس کی بنیاد پر امریکہ کی طرف سے سعودی اتحاد کی حمایت ختم کرنے کا عندیہ دیا جا رہا تھالیکن اب اس کے بالکل برعکس خبر سامنے آ گئی ہے۔ امریکہ ہیرالڈ ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق یمنی خفیہ ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ یمن میں سعودی اتحاد کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے کرائے کے فوجی بھرتی کر رہا ہے اور اب تک بڑی تعداد میں یہ کرائے کے جنگجو یمن میں بھیج بھی چکا ہے۔ یہ انکشاف فارس نیوز ایجنسی نے یمنی خفیہ ایجنسی کے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔

اگر عرب ملک میں کوئی کمپنی آپ کو وزٹ ویزے پر ہی نوکری شروع کرنے کا کہے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ جانئے انتہائی ضروری بات جو باہر جانے والے تمام پاکستانیوں کو معلوم ہونی چاہیے
ذرائع نے فارس نیوزایجنسی کو بتایا کہ ”امریکہ نے ان کرائے کے جنگجوﺅں کی خدمات 1500ڈالر(تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے)روزانہ کے معاوضے پر حاصل کر رہا ہے۔ان جنگجوﺅں کا مشن یمن میں جرائم کرنا اور یمنی شہریوں کو تکلیف پہنچانا ہے۔ یہ جنگجو دنیا کے مختلف ممالک سے بھرتی کیے جا رہے ہیں۔“ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ”سعودی اتحاد باب المندب آپریشنز میں ہونے والی حالیہ شکست کے بعد بلیک واٹر کے نئے جنگجوﺅں کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکہ ہیرالڈ ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں یمن فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اتحادیوں کے 8کرائے کے جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ جھڑپیں یمن کے ساحلی شہر طاعز (Ta'iz)پر قبضے کے لیے ہو رہی ہیں۔ یہ شہر سٹریٹجک اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔“

مزید :

عرب دنیا -