ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ، 107 روپے 70 پیسے کا ہوگیا

ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ، 107 روپے 70 پیسے کا ہوگیا
ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ، 107 روپے 70 پیسے کا ہوگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 107 روپے 70 پیسے اور قیمت خرید 107 روپے 15 پیسے ہوگئی۔علاوہ ازیں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں کوئی رد وبدل نہیں ہوا اور اس کی قیمت فروخت134 روپے اور قیمت خرید 132 روپے 25 پیسے پر برقرار رہی ۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور یہ 104 روپے 60 پیسے میں بیچا اور 104 روپے 40 پیسے میں خریدا گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں96 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت فروخت129 روپے 85 پیسے اور قیمت خرید129 روپے 60 پیسے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا جدول ملاحظہ فرمائیں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

مزید :

بزنس -