تحریک انصاف نے عدالت کو کنٹینر سمجھ رکھا ہے،آج پھر جھوٹ کا پلندہ لے کر پیش ہوئے ،طارق فضل چودھری

تحریک انصاف نے عدالت کو کنٹینر سمجھ رکھا ہے،آج پھر جھوٹ کا پلندہ لے کر پیش ...
تحریک انصاف نے عدالت کو کنٹینر سمجھ رکھا ہے،آج پھر جھوٹ کا پلندہ لے کر پیش ہوئے ،طارق فضل چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عدالت کو کنٹینر سمجھ رکھا ہے،آج پھر جھوٹ کا پلندہ لے کر پیش ہوئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ن لیگ کے رہنما ،وزیر مملکت طارق فضل چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خرافات پریقین رکھتی ہے،سیاست میں گالم گلوچ متعارف کرائی، عمران خان کے گوشوارے غلط ہیں،پی ٹی آئی اب سیاسی جماعت نہیں رہی، آج پیش کیے گئے ثبوتوں میں کچھ نیا نہیں ہے، عمران خان نے وکیل بدلے، کوائف بدلے لیکن خود کو نہ بدلا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں 60 دن کیلئے رینجرز طلب کرنے کیلئے گورنر کو سمری ارسال کردی

انہوں نے کہا ہے کہ جب دلائل مکمل ہوچکے تو پھر یہ ثبوت کیسے، تحریک انصاف نے یہ پلندہ پہلے کیوں جمع نہ کرایا، تحریک انصاف والے آج جھوٹ کا پلندہ لے کر آئے، تحریک انصاف کی جمع کرائی گئی دستاویزات کو مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف نے عدالت کو کنٹینر سمجھ رکھا ہے، ایک جماعت نے ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے، اتحاد سے متعلق ہماری حکومت کا زیادہ کردار ہے، سب پرانے کاغذات اٹھا کر لے آئے ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

مزید :

قومی -