’ہماری مذہبی کتاب کے مطابق اس برس قیامت آنے والی ہے کیونکہ یہ سب سے بڑی نشانی پوری ہوگئی‘ ایسا اعلان ہوگیا کہ دنیا بھر کے لوگوں کو پریشان کردیا

’ہماری مذہبی کتاب کے مطابق اس برس قیامت آنے والی ہے کیونکہ یہ سب سے بڑی نشانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے خاتمے کے متعلق قبل ازیں کئی سازشی نظرئیے سامنے آتے رہے ہیں مگر کوئی ایک بھی درست ثابت نہیں ہو سکا۔ اب ایسا ہی ایک اور نظریہ سامنے آ گیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا نظریہ کٹر عیسائیوں کی طرف سے سامنے آیا ہے۔ ان عیسائیوں نے بائبل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2017ءدنیا کے وجود کا آخری سال ہے۔ بس چند مہینوں کی بات ہے، اس کے بعد وہ سب آسمانوں پر پہنچا دیئے جائیں گے۔“ ویب سائٹ Signs of End Timesنے اپنی ایک رپورٹ میں ان عیسائیوں کے عقیدے کے متعلق تفصیل بیان کی ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ بائبل میں حیران کن ثبوت موجود ہیں اور آسانی سے دیکھے جا سکتے ہیں جو پیش گوئی کرتے ہیں کہ 2017ءمیں دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔ قدرتی آفات، زلزلے اور انسانوں اور جانوروں کی بہت بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہونا بائبل کے مطابق قرب قیامت کی علامتیں ہیں جو اس وقت دنیا میں عام دیکھی جا رہی ہیں۔

کتنے عرصے بعد چاند زمین سے آٹکرائے گا؟ سائنسدانوں نے جواب دے دیا، انتہائی تشویشناک خبر دے دی
ان عیسائیوں کا کہنا ہے کہ ”آج سے پہلے کبھی دنیا کے مختلف خطوں میں یہ علامتیں ایک ساتھ، اتنی بڑی تعداد میں رونما ہوتے نہیں دیکھی گئیں۔ ہماری نسل وہ پہلی نسل ہے جو یہ علامتیں دیکھ رہی ہے۔ ہمیں کوئی شک نہیں کہ ہم دنیا کے آخری سال میں زندہ رہ رہے ہیں۔بائبل باب حوسیا (Hosea)کے 4حصے کی تیسری آیت میں کہا گیا ہے کہ ”قیامت کی ایک نشانی یہ ہے کہ اس سے قبل زمین پر بڑے پیمانے پر جانوں کا ضیاع ہو گا۔“اس وقت دنیا کے کئی خطوں میں بیک وقت بڑی تعداد میں آئے روز جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔اسی طرح زلزلوں کی تعداد میں بھی ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے۔ صرف اس ایک سال میں دنیا میں 4ہزار سے زائد زلزلے آئے ہیں۔ یہ تمام علامتیں پوری ہو چکی ہیں چنانچہ ہمارا یقین ہے کہ رواں سال دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔“ایک اور مسیحی ویب سائٹ UNSEALED نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس 21اگست کو بہت بڑا سورج گرہن لگے گا اور دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -