پی ٹی آئی ٹیکس چوری میں لگی ہے، عدالت اور قوم کا وقت برباد کیا جارہا:دانیال عزیز

پی ٹی آئی ٹیکس چوری میں لگی ہے، عدالت اور قوم کا وقت برباد کیا جارہا:دانیال ...
پی ٹی آئی ٹیکس چوری میں لگی ہے، عدالت اور قوم کا وقت برباد کیا جارہا:دانیال عزیز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ٹیکس چوری میں لگی ہوئی ہے،پاناما کیس پر صرف اور صرف عدالت و قوم کا وقت برباد کیا جارہا ہے۔

پی ایس ایل فائنل میچ کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کر دی گئی :نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کا دعویٰ 

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں مریم نواز کی انکم سے متعلق دستاویزات غلط جمع کرواےئں گےئں۔پی ٹی آئی نے کبھی کسی غلط پالیسی پر گفتگو نہیں کی،وہ حقائق کو غلط طور پر پیش کررہی ہے۔ ہم 9ماہ سے طوفان بد تمیزی کا سامنا کر رہے ہیں۔ مریم صفدرنے جوتحفے دیے ان کو وصولی میں شامل کر لیا گیا جبکہ انہوں نے جو قرض دیا تھا اسے بھی دکھانے کی کوشش کی گئی کہ انہوں نے دیا نہیں بلکہ لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے جمع گوشواروں میں کوئی بھی کاغذ 2006سے پہلے کانہیں ہے۔2010 کے مقابلے میں 2015 میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خود 20 گنا کم ٹیکس جمع کرایا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -