سپیکر ایاز صادق کا اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ ،سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید علی حسن کے اہلخانہ سے تعزیت

سپیکر ایاز صادق کا اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ ،سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید علی ...
سپیکر ایاز صادق کا اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ ،سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید علی حسن کے اہلخانہ سے تعزیت

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز نے اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا اور سانحہ چیئرمین میں شہید ہونیوالے علی حسن کے اہلخانہ سے بھی تعزیت کی ۔

پی ٹی آئی ٹیکس چوری میں لگی ہے، عدالت اور قوم کا وقت برباد کیا جارہا:دانیال عزیز

تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق اپنے انتخابی حلقے کے دورے کے دوران شہید علی حسن کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی جس کے بعد انہوں نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ، پشاور، سیہون شریف کے واقعات انتہائی تکلیف دہ ہیں،ہمیں صوبوں اور مرکز کی طرف انگلیاں اٹھانے کے بجائے ایک ہونا ہو گا جبکہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی جماعتوں کو بھی ایک ہوکر دہشتگردوں کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف ایک ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں جہاں ضرورت ہو گی وہاں ایکشن ہو گا، پہلے بھی جہاں ضرورت ہوتی تھی رینجرز کام کرتی تھی اور اب بھی امن و اما ن کے قیام کیلئے رینجرز کی خدمات لی جائیں گی ۔

مزید :

قومی -