وفاقی وزیرداخلہ انتہا پسند تنظیموں کے سرپرست ہیں،سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ کی جارہی ہے:ندیم نصرت

وفاقی وزیرداخلہ انتہا پسند تنظیموں کے سرپرست ہیں،سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ ...
وفاقی وزیرداخلہ انتہا پسند تنظیموں کے سرپرست ہیں،سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ کی جارہی ہے:ندیم نصرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنماءایم کیو ایم لندن ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار انتہا پسند تنظیموں کے سرپرست ہیں،پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کی تشکیل اورتوڑ پھوڑ کی جارہی ہے۔

سیاہ فام کھلاڑی کو میچ کے دوران نسل پرستانہ نعروں کا سامنا، تماشائیوں کی جانب سے ’بندر‘ بلانے پر سٹار فٹبالر آبدیدہ ہوگیا

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بے گناہوں کو گرفتار کرنے کے بعد رشوت لے کرچھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔اورنگی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے،بزرگ پروفیسر حسن ظفر عارف اور مومن خان کو رہا کیا جائے۔ کراچی کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ لاہور میں ہونا اچھی بات ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ کراچی ، پشاور، ملتان اور کوئٹہ میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ میچز کرائے جائیں۔

مزید :

برطانیہ -