آنکھوں کے گرد بننے والے اس طرح کے دانوں سے نجات کے لئے آسان ترین نسخہ

آنکھوں کے گرد بننے والے اس طرح کے دانوں سے نجات کے لئے آسان ترین نسخہ
آنکھوں کے گرد بننے والے اس طرح کے دانوں سے نجات کے لئے آسان ترین نسخہ

  

لندن(نیوزڈیسک) آنکھوں کے گرد بننے والے ہلکوں کے ساتھ باریک دانوں کی وجہ سے پریشانی میں اضافہ ہوتا ہے اور ہم کئی طرح کی کریموں کاسہارا لیتے ہیں۔آئیے آپ کوکچھ قدرتی طریقے بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ اس سے نجات پاسکیں گے۔

لیموں کا رس

اس میں موجود تیزابی خصوصیت کی وجہ سے دانے جلدکم ہوتے ہیں۔اس میں موجود وٹامن سی کی وجہ سے جلد میں تازگی آئے گی اور یہ دانے دور ہوجائیں گے۔

ایلوویراجیل

کوارگندل کے پتوں کو توڑیں اوراس میں سے نکلنے والے جیل کو دانوں والی جگہ لگائیں۔اس میں موجود وٹامن ای کی وجہ سے آنکھوں کے گرد دانے دورہوں گے اور جھریاں بھی نہیں بنیں گی۔

رات کو گاجر اور سیب ملا کر یہ جوس پئیں، رات کوپیش آنے والا صحت کا سب سے بڑا مسئلہ ایک ہی دن میں دور ہوجائے گا

کیسٹر آئل

اس میں معمولی سا بیکنگ سوڈا ملالیں اور اب اسے آنکھوں کے نیچے لگاکر پانچ منٹ بعد دھولیں۔اس کی وجہ سے بھی دانے ٹھیک ہوں گے اور ہلکے نہیں بنیں گے۔

پیازکا پانی

اس کا پانی نکال کرآنکھوں کے نیچے لگائیں اور10منٹ تک لگا رہنے دیں۔اس کی بو آپکوناگوار گزرے گی لیکن اس کی وجہ سے آپ کی جلد تازہ ہوگی۔اس عمل کو دن میں تین بار دہرائیں۔

لہسن

لہن کو کسی چیز سے ہلکا سا مسل لیں اور اب اسے آنکھوں کے نیچے لگاکر اس پر میڈیکل ٹیپ لگادیں۔رات کو سونے سے قبل یہ عمل کرنے سے آپ کو چند دنوں میں شاندار نتائج ملیں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -