مختلف سروس گروپوں کے گریڈ 20 کے افسروں کی گریڈ 21میں ترقی کیلئے نیشنل مینجمنٹ کورس لاہور میں شروع

مختلف سروس گروپوں کے گریڈ 20 کے افسروں کی گریڈ 21میں ترقی کیلئے نیشنل مینجمنٹ ...
 مختلف سروس گروپوں کے گریڈ 20 کے افسروں کی گریڈ 21میں ترقی کیلئے نیشنل مینجمنٹ کورس لاہور میں شروع

  

اسلام آباد/لاہور (آئی این پی) مختلف سروس گروپوں کے گریڈ 20 کے افسروں کی گریڈ 21میں ترقی کیلئے نیشنل مینجمنٹ کورس پیر(آج )سے لاہور میں شروع ہو گیاہے۔  نیشنل مینجمنٹ کالج میں ہونے والے اس کورس کیلئے ایڈمنسٹریٹو سروس کے 11 اور پولیس سروس کے 7 افسروں سمیت 69افسروں کو نامزد کیا گیا ہے جن میں اہم عہدوں پر تعینات بیوروکریٹ شامل ہیں. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق گریڈ بیس کے جن افسروں کو نیشنل مینجمنٹ کورس کے لئے نامزد کیا گیا ہے ان میں وزیراعظم کے پریس سیکرٹری محی الدین وانی ،وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری امداد اللہ بوسال،سیکرٹری خزانہ پنجاب حامد یعقوب شیخ،سیکرٹری معدنیات پنجاب ڈاکٹر ارشد محمود،فیصل آباد مومن آغا،کمشنر سرگودھا ندیم محبوب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی بلوچستان داﺅد محمد بریچ،سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ شکیل احمد منگ،ڈی آئی جی سپیشل برانچ کوئٹہ منظور سرور چوہدری،سی پی او لاہور بی اے ناصر،ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی شاہد حیات خان،ڈی آئی جی پولیس ٹریننگ کالج لاہور فیاض احمد ڈیو،ڈی آئی جی ٹریفک حیدرآباد سلطان علی خواجہ،ایڈیشنل آئی جی کاﺅنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ طاہر رائے،ڈی آئی جی سی آئی ڈی کراچی عارف حنیف 22ہفتوں کے نیشنل مینجمنٹ کورس پر چلے گئے ہیں،کورس کیلئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 11،پولیس سروس کے 7،سیکرٹریٹ گروپ کے پانچ،کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے دو،فارن سروس کے تین،پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس کے دس،ان لینڈ ریونیو سروس کے پانچ،پاکستان کسٹم سروس کے چار افسر نامزد کیئے گئے ہیں۔انفارمیشن،پوسٹل،اکانومسٹ،ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ اور ریلوے سے ایک ایک افسر کو نامزد کیا گیا،چاروں صوبوں بشمول آزادکشمیر کی صو بائی سروسز سے بھی دو دو افسر این ایم سی کیلئے نامزد کیے گئے ہیں۔

مزید :

لاہور -