پاکستان کو 85 افغان طالبان کی فہرست فراہم کی گئی ہے، افغان سفیر نے تصدیق کردی

پاکستان کو 85 افغان طالبان کی فہرست فراہم کی گئی ہے، افغان سفیر نے تصدیق کردی
پاکستان کو 85 افغان طالبان کی فہرست فراہم کی گئی ہے، افغان سفیر نے تصدیق کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کو 85 افغان طالبان کی فہرست فراہم کی گئی ہے، افغان سفیر نے تصدیق کردی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے سردست ایک سمت میں چلنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کے مابین تحفظات اورشکایات کےازالے کیلیے سازگار ماحول کی توقع ہے، امید ہے مذاکرات کے نتیجے میں دو طرفہ تناو کم ہو گا، پاکستان میں موجود 32 دہشت گرد کیمپوں کے بارے فہرست دی ہے، کابل سے واپسی پر مشیر خارجہ اورجی ایچ کیو   کے حکام سے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم ، آرمی چیف نے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا اللہ

افغان سفیر نے مزید کہا ہے کہ مشیرخارجہ اور عسکری حکام سے تعمیری مذاکرات ہوئے، امید ہے مذاکرات سے دو طرفہ تناو کم ہو گا، مشیر خارجہ نے افغان حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کی فہرست دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سفیر نے دہشت گردوں کی فہرست جی ایچ کیو کے سپرد کی۔

مزید :

بین الاقوامی -