شوگر ملوں کی طرف سے کسانوں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر کین کمشنر سے تفصیلی رپورٹ طلب

شوگر ملوں کی طرف سے کسانوں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر کین کمشنر سے تفصیلی ...
شوگر ملوں کی طرف سے کسانوں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر کین کمشنر سے تفصیلی رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کین کمشنر پنجاب سے گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر 21مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

ہائی کورٹ بار انتخابی تنازع ،عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ کی کمرہ عدالت میں تلخ کلامی

جسٹس عائشہ اے ملک نے اصغر علی سمیت دیگر کاشتکاروں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ شوگر ملز مالکان گنا وصول کرنے کے باوجود واجبات ادا نہیں کر رہے، شوگر ملز مالکان نے بے بنیاد اعتراضات لگا کر واجبات روک رکھے ہیں، کین کمشنر پنجاب آفس شوگر ملز مالکان کے سامنے بے بس دکھائی دیتا ہے،لہذا گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیا جائے، کین کمشنر پنجاب نے عدالت میں مختصر رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے مسترد کر تے ہوئے 21مارچ تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

مزید :

لاہور -