’اوہ! یہ تو میری بہن ہے۔۔۔‘ آدمی کو ٹی وی پر اپنی بہن انتہائی خطرناک کام کرتے نظر آگئی، سارے شہر کی پولیس پیچھے لگ گئی کیونکہ۔۔۔ ایسا کام کر ڈالا کہ خاندان والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے

’اوہ! یہ تو میری بہن ہے۔۔۔‘ آدمی کو ٹی وی پر اپنی بہن انتہائی خطرناک کام کرتے ...
’اوہ! یہ تو میری بہن ہے۔۔۔‘ آدمی کو ٹی وی پر اپنی بہن انتہائی خطرناک کام کرتے نظر آگئی، سارے شہر کی پولیس پیچھے لگ گئی کیونکہ۔۔۔ ایسا کام کر ڈالا کہ خاندان والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے

  

ہنوئی (نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے ائرپورٹ پر شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے بھائی کم جونگ نام کے قتل کے الزام میں گرفتار کی گئی خاتون کو اس کے بھائی نے ٹی وی پر دیکھتے ہی پہچان لیا، جس کے بعد اس کا پورا خاندان سخت حیرت اور خوف میں مبتلاءہے۔

ویت نام سے تعلق رکھنے والے جوزف ڈوان نامی شخص کا کہنا ہے ”کم جونگ ان کے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار کی گئی خاتون کا نام ڈوآن تھی ہیونگ ہے اور وہ میری بہن ہے۔ وہ 1988ءمیں نام ڈین صوبے میں پیدا ہوئی جو کہ دارالحکومت ہنوئی کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔“

آدمی فحاشی کے اڈے پر چلاگیا، اندر گیا تو پہلی لڑکی جس پر نظر پڑی وہ کون تھی؟دیکھتے ہی واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

کم جونگ نام کو ملائیشیا کے کوالا لمپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہلاک کیا گیا۔ جوزف ڈوان کی طرف سے دی گئی معلومات اس سے پہلے ملائیشیا پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات سے مماثلت رکھتی ہیں۔ جوزف ڈوان کا کہنا ہے کہ اس نے ملزمہ کی تصویر ٹی وی پر دیکھی اور بظاہر دیکھنے سے تو یہی لگتا ہے کہ وہ اس کی بہن ہے۔ اس سے پہلے ملائیشین پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ کم جونگ نام کے قتل کے الزام میں گرفتار کئے گئے افراد میں ایک خاتون بھی شامل تھی جس کے پاس ویتنامی پاسپورٹ تھا۔

جوزف ڈوان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے سے بنائی گئی تصویر میں جس خاتون نے LOL کے حروف والی شرٹ پہن رکھی ہے ، وہ اسے اپنی بہن معلوم ہوتی ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی بہن 18 سال کی عمر میں گھر سے چلی گئی تھی اور اس کے بعد وہ کبھی کبھار ہی گھر کا چکر لگایا کرتی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -