’اگر کسی غیر ملکی نے غلطی سے بھی یہ کام کیا تو بھاری جرمانہ ہوگا‘ سعودی حکومت نے خطرناک اعلان کردیا

’اگر کسی غیر ملکی نے غلطی سے بھی یہ کام کیا تو بھاری جرمانہ ہوگا‘ سعودی ...
’اگر کسی غیر ملکی نے غلطی سے بھی یہ کام کیا تو بھاری جرمانہ ہوگا‘ سعودی حکومت نے خطرناک اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غیر ملکیوں کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ گمشدہ پاسپورٹ اور مقیم کارڈز (غیرملکیوں کیلئے) کی اطلاع 24 گھنٹے کے دوران متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو دیں، ورنہ 1000 ریال (تقریباً 28000 پاکستانی روپے)سے 3000 ریال (تقریباً 84000 پاکستانی روپے) جرمانے کے لئے تیار رہیں۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غیر ملکیوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اپنے مقیم آئی ڈی کے ایکسپائر ہونے سے قبل وزارت داخلہ کی ویب سائٹ سے اس کی تجدید کروائیں۔ ایکسپائر مقیم کارڈ رکھنے والے کو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خدمات کی فراہمی بند کردی جائے گی۔ اس حکم کی پہلی بار خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر 500 ریال جرمانہ کیا جائے گا جبکہ بعدازاں یہ جرمانہ بڑھ جائے گا۔

سعودی عرب کا وہ علاقہ جہاں خواتین ہر کام میں مَردوں کا ہاتھ بٹاتی ہیں اور کھلم کھلا گاڑی بھی چلاتی ہیں، جانئے اس جگہ کے بارے میں جس کا باہر کی دنیا کے بہت کم لوگوں کو معلوم ہے
مقیم کارڈ اقامتی لائسنس کا جدید متبادل ہے جس کا اطلاق دو سال قبل کیا گیا۔ یہ آئی ڈی پانچ سال کیلئے کارآمد ہوتا ہے اور اسے تجدید کے بعد بذریعہ ڈاک پہنچایاجاتا ہے۔ مقیم آئی ڈی رکھنے والوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ دوران سفر اسے خود پر آویزاں رکھیں۔

مزید :

عرب دنیا -