سندھ حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کو فوری بے دخل کرنے کافیصلہ

سندھ حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کو فوری بے دخل کرنے کافیصلہ
سندھ حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کو فوری بے دخل کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو فوری بے دخل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاﺅس میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،چیف سیکریٹری ،آئی جی سندھ اور وزیرصحت نے شرکت کی ۔ان کے علاوہ سابق معاون خصوصی مذہبی امور قیوم سومرو بھی اجلاس میں موجود تھے ۔
سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے اور امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے، غیر قانونی مقیم افغانیوں کو فوری بے دخل کرنے کی منظوری دی دی گئی جبکہ پورے صوبے میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن بھی کیا جائے گا۔سابق صدر مملکت اور سربراہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے آغاز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں 8 میگا پکسلز کے کیمرے لگائے جائیں، ساتھ ہی اسٹیٹ آف آرٹ کنٹرول روم بھی بنائیں، پولیس کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے۔

مزید :

قومی -