نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتاتو بے گناہ لوگوں کا خون نہ بہتا:شاہ محمود قریشی
تھرپارکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتاتو بے گناہ لوگوں کا خون نہ بہتا۔
جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو حقیقت پسند پالیسی اپنانا ہوگی، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتاتو بے گناہ لوگوں کا خون نہ بہتا،میں یہاں تبدیلی کا پودا لگانے آیا ہوں،کسی سے ڈرنے والے نہیں فتح حق کی ہوگی، تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں۔
پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت 25فروری سے شروع ہو گی :نجم سیٹھی