شوہر سے علیحدگی کے بعد مشکل وقت گزرا،انجلینا جولی انٹرویو میں آبدیدہ ہو گئیں

شوہر سے علیحدگی کے بعد مشکل وقت گزرا،انجلینا جولی انٹرویو میں آبدیدہ ہو گئیں
شوہر سے علیحدگی کے بعد مشکل وقت گزرا،انجلینا جولی انٹرویو میں آبدیدہ ہو گئیں

  

سان فرانسسکو  (اے پی پی) شوہر سے علیحدگی کے بعد "انجلینا جولی " اپنے پہلے انٹرویو میں آبدیدہ ہو گئیں، برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے  انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ بچوں پر ہے۔ جولی نے کہا کہ شوہر سے علیحدگی کے بعد مشکل وقت گزرا۔ آنسووں کو روکتے ہوئے جولی نے کہا کہ وہ شوہر سے علیحدگی کے مسئلے پر زیادہ بات نہیں کریں گی،بچوں پر تمام تر توجہ مرکوز ہے۔انجلینا جولی نے کمبوڈیا کی تاریخ پر مبنی نئی فلم "فرسٹ دے کِلڈ مائی فادر" کا پریمیئر کمبوڈیا میں کیا۔جولی نے کہا کہ کمبوڈیا نے انھیں بیدار کیا اس لیے انھیں کمبوڈیا کے لوگوں سے محبت ہوگئی ہے۔

مزید :

تفریح -