فلپائن میں بس حادثہ ،13افراد ہلاک ، 30زخمی

فلپائن میں بس حادثہ ،13افراد ہلاک ، 30زخمی
فلپائن میں بس حادثہ ،13افراد ہلاک ، 30زخمی

  

منیلا (ڈیلی پاکستان آن لائن)فلپائن میں بس حادثے کے نتیجے میں 13افراد جبکہ 30زخمی ہوگئے ہیں۔

ملک اور عوام کی سیکورٹی کے لیے بارڈر پر فوج تعینات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے : سینیٹرسراج الحق

تفصیلات کے مطابق فلپائن میں طلبہ سے بھر ی ہوئی بس طالبعلموں کو لے کر کالج جارہی تھی کہ اسی دوران ہائی وے پر اچانک اس کی بریک فیل ہوگئی اور بس بے قابو ہوکر پول سے جاٹکرائی جس کے باعث 13افرا دموقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 30افرادشدید زخمی ہوگئے جن میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے ۔امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوںکو تشویشنال حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ کالج کے طالبعلم کے مطابق حادثے کے وقت بس میں50افراد سوار تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -