دہشت گردوں کی فہرست ا فغان سفیر نے وزارت خارجہ کو نہیں، جی ایچ کیو کے سپرد کی ہے:سرتاج عزیز

دہشت گردوں کی فہرست ا فغان سفیر نے وزارت خارجہ کو نہیں، جی ایچ کیو کے سپرد کی ...
دہشت گردوں کی فہرست ا فغان سفیر نے وزارت خارجہ کو نہیں، جی ایچ کیو کے سپرد کی ہے:سرتاج عزیز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی فہرست فغان سفیر نے وزارت خارجہ کو نہیں بلکہ جی ایچ کیو کے سپرد کی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی فہرست پاکستان کو دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سفیر نے دہشت گردوں کی فہرست جی ایچ کیو کے سپرد کی، فہرست دفتر خارجہ کو نہیں دی گئی، افغان سفیر سے ملاقات میں سیکیورٹی صورت حال اورسرحدی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان کو 85 افغان طالبان کی فہرست فراہم کی گئی ہے، افغان سفیر نے تصدیق کردی

واضح رہے افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے اپنے بیان میں کہا ہے تھا کہ پاکستان میں موجود 32 دہشت گرد کیمپوں کے بارے فہرست دی ہے، کابل سے واپسی پر مشیر خارجہ اورجی ایچ کے حکام سے ملاقات کی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -