پی ایس ایل کے فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ،قومی قیادت کو مل کر میچ دیکھنا چاہیے:زبیراحمد گوندل

پی ایس ایل کے فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ،قومی قیادت کو مل کر میچ ...
پی ایس ایل کے فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ،قومی قیادت کو مل کر میچ دیکھنا چاہیے:زبیراحمد گوندل

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیراحمد گوندل نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کے دوٹوک موقف پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ جرات و بہادری سے ہی دشمن کے عزائم خاک میں ملائے جاسکتے ہیں،پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے ضروری ہے پی ۔ایس۔ایل کا انعقاد پاکستان میں ہو۔ اس کے لیے انتظامیہ نے فائنل لاہور میں منعقد کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے، جرات وبہادری سے ہی دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکتا ہے ۔ پاکستان ایک بہادر قوم ہے اسے بزدل دشمن کے ہر وار کا جواب دینا بخوبی معلوم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے پرستاروں کی تعداد اور جذبوں کو شمار کرنا ممکن نہیں ، اس لیے تمام ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی طرف کامیاب قدم ہوگا۔ایک بار پھر ملک کے کرکٹ کے میدان آباد ہونگے،سب سے بڑھ کر پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی۔ قوم کی ذمہ داری ہے کہ اس میچ کو کامیاب بنا کر ملی وحدت کا ثبوت دیں۔صرف شہریوں کو ہی نہیں ملکی سیاسی و مذہبی قیادت کو تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر فائنل میچ دیکھنا چاہیے تاکہ دنیا کو پیغام جائے کہ پاکستانی قوم ترنوالہ نہیں کہ اسے چبالیا جائے۔

غیر ملکی کھلاڑی آئیں نہ آئیں، پی ایس ایل 2 کے فائنل کی میزبانی قذافی سٹیڈیم کریگا، حتمی فیصلہ ہو گیا

انہوں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی یوتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔جے آئی یوتھ کے نوجوانوں کیلئے اجتماعی طور پر میچ دیکھنے کا پروگرام ترتیب دینگے۔

مزید :

لاہور -