پی آئی اے کے پائلٹ کا انوکھا کارنامہ، مسافروں کو ایسے طریقے سے مدینہ منورہ کا سفر کرادیا کہ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

پی آئی اے کے پائلٹ کا انوکھا کارنامہ، مسافروں کو ایسے طریقے سے مدینہ منورہ کا ...
پی آئی اے کے پائلٹ کا انوکھا کارنامہ، مسافروں کو ایسے طریقے سے مدینہ منورہ کا سفر کرادیا کہ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) واقعی باکمال لوگوں کی لاجواب سروس ہے کیونکہ اس کا سارا عملہ ہی انوکھے کارنامے سر انجام دینے میں ماہر پایا جاتا ہے، جب تمام لوگ کارنامے سر انجام دینے میں مصروف ہوں تو پائلٹ بھلا کیوں پیچھے رہیں! اسی لیے آج پی آئی اے میں پائے جانے والے ایک با کمال پائلٹ نے تمام اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایسے طریقے سے مسافروں کو مدینہ منورہ کا سفر کرادیا کہ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پائلٹ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ اگر کسی جہاز میں نشستیں دستیاب ہوں تو وہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے دوسرے طیاروں کا انتظار کرنے والے مسافروں کو اپنے طیارے میں سوار کرا سکتا ہے۔ لیکن پی آئی اے کے پائلٹ کیپٹن انور نے طیارے میں نشستوں کی عدم دستیابی کے باوجود فضائی میزبانوں کیلئے مخصوص نشستوں پر مسافروں کو مدینہ منورہ کا سفر کرادیا۔

”جمائمہ تو پگلی ہے جو ہر بات پر احتجاج شروع کردیتی ہے میں نے تو صرف ایک بار ہی۔۔۔“ دیوانے سے تنگ جمائمہ عدالت پہنچ گئیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے پی کے 743 پر مسافروں کو لانے کیلئے اختیارات استعمال کیے حالانکہ خاص تعداد سے زائد مسافروں کی جمپ سیٹ پر موجودگی خلاف قانون ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید :

کراچی -