حافظ محمد سعیدمعاشرے کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں: خواجہ محمد آصف

حافظ محمد سعیدمعاشرے کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں: خواجہ محمد آصف
حافظ محمد سعیدمعاشرے کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں: خواجہ محمد آصف

  

میونخ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید اور دیگر افراد معاشرے کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں جاری سکیورٹی کانفرنس 2017 میں حافظ سعید کی نظر بندی کے بارے میں سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ انھیں فورتھ شیڈول کے تحت حراست میں لیا گیا ہے، یہ قانون ان لوگوں پر استعمال کیا جاتا ہے جو سماج دشمن عناصر ہوں اور معاشرے کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے گذشتہ چند ماہ میں ان عناصر کے خلاف کارروائیاں کی ہیں جو دہشت گردوں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ، حکومت اب ان تمام عناصر اور جماعتوں کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے جو کہ براہ راست دہشت گردی میں ملوث نہیں ہیں لیکن دہشت گردوں کو مختلف طریقوں سے مدد فراہم کر رہی ہیں۔

ماضی میں بھی لشکر طیبہ اور جماعت الدعوہ پر پابندی لگائی جا چکی ہے اور یہ جماعتیں پاکستان اور پاکستان سے باہر بالواسطہ دہشت گردی میں ملوث رہی ہیں، لیکن ہماری پوری کوشش ہے کہ دہشت گردی کو ہر جگہ سے ختم کیا جائے، چاہے وہ پاکستان ہو، افغانستان ہو، اور اس لیے ایسے اقدامات لینے ضروری تھے اور ہم آئندہ بھی لیتے رہیں گے۔

جماعت الدعوہ کے ترجمان نے یحییٰ مجاہدوزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے بیان پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے لیے خطرہ ہماری جماعت کے سربراہ نہیں بلکہ حکومتی صفوں میں موجود کچھ لوگ ہیں،الزام تراشیوںکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

دہشت گردوں کی فہرست ا فغان سفیر نے وزارت خارجہ کو نہیں، جی ایچ کیو کے سپرد کی ہے:سرتاج عزیز

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ ماہ حافظ سعید کو حراست میں لے کر نظر بند کر دیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -