سروسز ہسپتال لاہور میں پولیس اور ڈاکٹروں میں جھگڑا، ایمرجنسی احتجاجاََ بند،مریض خوار

سروسز ہسپتال لاہور میں پولیس اور ڈاکٹروں میں جھگڑا، ایمرجنسی احتجاجاََ ...
سروسز ہسپتال لاہور میں پولیس اور ڈاکٹروں میں جھگڑا، ایمرجنسی احتجاجاََ بند،مریض خوار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سروسز ہسپتال لاہور میں پولیس اور ڈاکٹروں میں جھگڑا ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی کو احتجاجاََ بندکر دیاگیا ہے۔

پی آئی اے کے پائلٹ کا انوکھا کارنامہ، مسافروں کو ایسے طریقے سے مدینہ منورہ کا سفر کرادیا کہ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سروسز ہسپتال میں پولیس کے جوانوں اور ڈاکٹرز کے درمیا ن اس وقت جھگڑا ہوا جب وہ اپنے پیٹی بھائی کا دوران ڈیوٹی چیک اپ کرانے ہسپتال جا پہنچے۔اہلکاروں نے ڈاکٹرز کو کہا کہ پہلے ہمارے مریض کو چیک کی جائے ،جس بات پرفریقین کے درمیان بحث ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی ۔ینگ ڈاکٹرز نے یہ الزام عائد کرتے ہوئے ایمرجنسی بند کر دی کہ پولیس اہلکاروں نے سینئروائس پریذیڈنٹ عاطف چودھری پر تشدد کیا ہے جبکہ پولیس اور ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑے میں مریض ایمرجنسی بند ہونے پر رل گئے جن کا کوئی پرسان نہ ہے۔

مزید :

لاہور -