کرینہ کپور خان اپنے شوہر سیف علی خان کی فلم ”رنگون “ کیلئے میدان میں آگئیں،رنگون سال 2017ءکی بہترین فلموں میں سے ہو گی

کرینہ کپور خان اپنے شوہر سیف علی خان کی فلم ”رنگون “ کیلئے میدان میں ...
کرینہ کپور خان اپنے شوہر سیف علی خان کی فلم ”رنگون “ کیلئے میدان میں آگئیں،رنگون سال 2017ءکی بہترین فلموں میں سے ہو گی

  

ممبئی  (اے پی پی) اداکارہ کرینہ کپور خان اپنے شوہر سیف علی خان کی آئندہ فلم ”رنگون “ کیلئے میدان میں آگئیں، انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان اور شاہد کپور کی آنے والی فلم ‘رنگون” سال 2017ءکی بہترین فلموں میں سے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم میرے لئے بہت جذباتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس فلم کو ساجد پروڈیوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی فلم “ویرے دی ویڈنگ “کے حوالے سے کہا کہ ہم مئی میں فلم کی عکسبندی دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے فلم کی کہانی کے بارے میں کہا کہ اس کی کہانی 4 مختلف خواتین کی زندگیوں پر مشتمل ہے جو کہ متاثر کن ہو گی۔

مزید :

تفریح -