تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں، شاہ محمودقریشی

تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں، شاہ محمودقریشی
تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں، شاہ محمودقریشی

  

تھرپارکر( آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں، تھر میں تبدیلی کا پودا لگانے آیا ہوں ۔

تھر پارکر میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی ہو رہی ہے اور حکومت کچھ نہیں کر رہی ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتاتو بے گناہ لوگوں کا خون نہ بہتا،حکومت کو حقیقت پسند پالیسی اپنانا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں تھر میں تبدیلی کا پودا لگانے آیا ہوں،کسی سے ڈرنے والے نہیں فتح حق کی ہوگی، تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں۔

مزید :

تھرپارکر -