بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں کے ساتھ جھڑپ ،2ہلاک ،6زخمی
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں کے ہونے والی جھڑپ میں سپیشل ٹاسک فورس کے 2 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں نکسل باغی بھی مارا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ بھارتی سکیورٹی فورسز نے سکما کے علاقے میں نکسل باغیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جس کے بعد دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو 5 گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران سپیشل ٹاسک فورس کے 2 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں نکسل باغی بھی مارا گیا۔ زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔