عرب ممالک کا بھارت سے دوستی بڑھانا خارجہ پالیسی کی ناکامی:سراج الحق

عرب ممالک کا بھارت سے دوستی بڑھانا خارجہ پالیسی کی ناکامی:سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے کہ عرب ممالک آج پاکستان کی بجائے ہمارے ازلی دشمن ہندوستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں‘ سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایران سے اپنے تعلقات خراب کرلیں‘ عمران خان کو شادی پر مبارکباد دیتے ہیں اور ساتھ دعا کرتے ہیں کہ ان کی زندگی میں ٹھہراؤ آئے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب معاشرے کی قیاد ت کرنے والے اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھیں گے تو سماجی انصاف ممکن نہیں ہوسکے گا‘ ہمارے ملک میں قانون کی گرفت میں امیر نہیں آتے بلکہ غریب آتے ہیں‘ امیر قانون کو اپنی جیبوں میں لئے پھرتے ہیں۔ جب کہ غریب جیلو ں میں ہوتا ہے۔

مزید :

علاقائی -