خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحران بے مقصد ہے، امیرِ قطر

خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحران بے مقصد ہے، امیرِ قطر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ(این این آئی)امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آلِ ثانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ریاست کا چار خلیجی عرب ممالک کے ساتھ بحران بے مقصد ہے اور قطر پہلے کی طرح ہی مضبوط ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی اس تقریر کا متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ترکی بہ ترکی جواب دیا اور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ امیر قطر اپنے ہوش وحواس میں واپس آجائیں گے اور دہشت گردی کی حمایت بند کردیں گے۔انھوں نے کہاکہ تعلقاتِ عامہ کی کمپنیاں قطر کی اس کے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں دیں گی۔انھوں نے مزید لکھاکہ ایک ہی جیسی تقریروں کے اعادے ، متاثرین سے کھیلنے ، فون کالز کے انتظار اور تعلقاتِ عامہ کی کمپنیاں الجھاؤ کا شکار قطری امیر کی بحران کے حل میں مدد نہیں دی سکتی ہیں۔
اور توقع ہے کہ یہ 2020ء تک جاری رہے گا۔ میں یہ دعا کرتا ہوں کہ پریشانی اور الجھاؤ کے زمانے میں وہ ( امیرِ قطر) خود کو دھوکا نہیں دیں گے ۔وہ اپنے حواس بحال کریں گے ،عقل ودانش کا مظاہرہ کریں گے ،دوسروں کو نقصان پہنچانے ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت ترک کردیں گے۔

مزید :

علاقائی -