اسلام آباد ہائیکورٹ:نوازشریف کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت26 فروری تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ:نوازشریف کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت26 فروری تک ...
اسلام آباد ہائیکورٹ:نوازشریف کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت26 فروری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کےخلاف توہین عدالت کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور ان کی تقاریر براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے کیونکہ سابق وزیر اعظم نے ججز کی کردار کشی کو وطیرہ بنا لیا ہے۔درخواست گزار کا کہناتھا کہ عدلیہ نوازشریف کو بتائے کہ انہیں کیونکہ نکالا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف درخواست میں سیکرٹری اطلاعات اور چیئرمین پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں بھی زیرسماعت ہے ، پہلے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کا انتظار کر لیتے ہیں،یہ درخواست 26 فروری کیلئے مقرر کر رہے ہیں،آپ پریس کونسل کے قوانین سے متعلق دلائل دیں ۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت26 فروری تک ملتوی کردی۔