’یہ دیکھیں، یہ لوگ بچوں کو اغوا کرکے عرب ممالک میں فروخت کرتے ہیں اور ۔ ۔ ۔‘‘ خاتون اینکر نے یہ انکشاف کیا تو سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں لیکن پھر ایسا انکشاف اسے ہی گرفتار کرلیاگیا، ایسا کیا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

’یہ دیکھیں، یہ لوگ بچوں کو اغوا کرکے عرب ممالک میں فروخت کرتے ہیں اور ۔ ۔ ...
’یہ دیکھیں، یہ لوگ بچوں کو اغوا کرکے عرب ممالک میں فروخت کرتے ہیں اور ۔ ۔ ۔‘‘ خاتون اینکر نے یہ انکشاف کیا تو سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں لیکن پھر ایسا انکشاف اسے ہی گرفتار کرلیاگیا، ایسا کیا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(ویب ڈیسک) مصر کی عدالت نے شوکی مقبولیت کے لیے بچوں کے اغوا پر اکسانے کے الزام میں خاتون ٹی وی میزبان کو قید کی سزا سنا دی۔

مصری میڈیا کے مطابق قاہرہ کی عدالت نے مقامی ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام ’سبایا الخیر‘ کی میزبان ریحام سعید کو بچوں کے اغوا سے متعلق پروگرام کرنے پراُن سمیت ایڈیٹر ان چیف اورکیمرہ مین کو قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے خاتون میزبان کو 4 دن قید جب کہ پروگرام کے ایڈیٹر ان چیف اور کیمرہ مین کو 15 دن قید رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ریحام سعید نے بچوں کے اغوا سے متعلق ایک پروگرام کیا جس میں سہولت کار کے ذریعے اغواکاروں سے 2 بچوں کو اغوا کرایا گیا اور یہ سب مناظر ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس کو بطور ثبوت ریکارڈنگ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہ گروہ بچوں کو اغوا کرنے کے بعد عرب ممالک میں فروخت کرتا ہے۔
پولیس نے ریکارڈنگ کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا جس پرملزمان نے بتایا کہ پروگرام میں بیٹھے شخص نے انہیں بچوں کو اغوا کرنے کا کہا تھا،بھانڈہ پھوٹنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پروگرام کی ہوسٹ ،ایڈیٹر ان چیف اور کیمرہ مین سمیت دیگر عملے کو گرفتار کرلیا ۔ تفتیش کے بعد عدالت نے الزام ثابت ہونے پر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرمان کوقید کا حکم دیا۔

ریحام سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ پروگرام مصری بچوں کی سیکورٹی سے متعلق وسیع تر مفاد میں کیا تھا جب کہ بچوں کے اغوا میں ان کا کوئی حقیقی کردار نہیں۔