”عمر چیمہ کو عمران خان کی شادی کا اس لیے پتہ چلا کیونکہ نکاح کی تقریب میں وہ۔۔۔“ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈیا ہنگامہ برپا ہوگیا

”عمر چیمہ کو عمران خان کی شادی کا اس لیے پتہ چلا کیونکہ نکاح کی تقریب میں ...
”عمر چیمہ کو عمران خان کی شادی کا اس لیے پتہ چلا کیونکہ نکاح کی تقریب میں وہ۔۔۔“ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈیا ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ وہ صحافی ہیں جن کے کریڈٹ پر پاناما سکینڈل اور عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں ہیں لیکن سوشل میڈیا پر انہیں کریڈٹ دینے کی بجائے بری طرح ٹرول کیا جا رہا ہے، اب ان کی ایسی تصویر بنادی گئی ہے کہ دیکھ کر ہنسی نہیں رکتی۔
عمر چیمہ نے کچھ عرصہ پہلے خبر دی تھی کہ عمران خان نے اپنی پیرنی سے شادی کرلی ہے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے اس کی تردید کی گئی اور سینئر صحافی کے خلاف باضابطہ مہم شروع کردی گئی ۔ عمر چیمہ پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے لیکن پھر وہی ہوا جو ریحام خان کے ساتھ کپتان کی شادی کے وقت ہوا تھا، ایک خاص وقت پر کپتان اور پنکی پیرنی کی شادی کا اعلان کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی شادی گزشتہ اتوار کو ہوئی ہے جبکہ عمر چیمہ آج بھی اپنی خبر پر قائم ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی شادی کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں ان کے دائیں ہاتھ کی طرف بشریٰ مانیکا کے بھائی احمد مجتبیٰ بیٹھے ہوئے ہیں ۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو فوٹو شاپ پر ایڈٹ کیا اور احمد مجتبیٰ کی جگہ عمر چیمہ کو بٹھادیا گیا۔ یہ ایڈٹ شدہ (جعلی) تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا ہے، اور لوگ اس کو عمر چیمہ کے خبر کے سورس کے طور پر تعبیر کر رہے ہیں۔

’’اوپر جعلی جبکہ یہ اصل تصویر ہے‘‘