عمران خان کی تیسری شادی، مانیکا خاندان نےخود کو معاملہ سے الگ کر لیا

عمران خان کی تیسری شادی، مانیکا خاندان نےخود کو معاملہ سے الگ کر لیا
عمران خان کی تیسری شادی، مانیکا خاندان نےخود کو معاملہ سے الگ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر میاں غلام محمد احمد مانیکا مرحوم کے بڑے صاحبزادے میاں خاور فرید مانیکا کی سابقہ اہلیہ بشریٰ بی بی عرف پنکی بی بی کی پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے تیسری شادی کی تصدیق ہونے کے بعد پاکپتن میں عوامی سماجی و سیاسی حلقوں میں بحث ومباحثہ کی صورت پائی جاتی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی پر ہرطرف بات ہورہی ہے لیکن مانیکا خاندان نے خود کو اس ساری صورتحال میں الگ کرلیا ہے اور کسی قسم کا کوئی موقف نہیں دیا۔لوگ اپنے اپنے اندازسے اس شادی کے اسرار ورموز اور سیاسی وقومی پہلوﺅں سے اظہار خیال کررہے ہیں۔

ادھر مانیکا خاندان کی سرکردہ شخصیات نے اس معاملہ سے خود کو الگ تھلگ کرلیاہے۔ انہوں نے اس بات کااعادہ کیا کہ بشریٰ بی بی کا اب مانیکا خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔