پنجاب کا  مرد آہن 

پنجاب کا  مرد آہن 
پنجاب کا  مرد آہن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر: فضہ شہباز

   مثبت رویے، بروقت ایکشن، بہترین ڈلیورننس اور غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے میاں شہباز شریف  کبھی خادم پنجاب تو کبھی پنجاب سپیڈ اور شہباز سپیڈ کے نا م سے جانے جارہے ہیں۔انکی مستقل مزاجی اور موثر فیصلوں کی وجہ سے انہیں مرد آہن قرار دیا جاتا ہے۔ پنجاب کی غریب عوام کی فلاح و بہبود سے جڑے اقدامات اور منصوبوں سمیت شہباز شریف کی بہترین قیادت و معاملہ فہمی کی حسن نثار اورجاوید چودھری جیسے بڑے بڑے صحافی و تجزیہ نگار بھی خوب داد دیتے ہیں۔
شہباز شریف   1988 میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے،1997 میں پہلی بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ۔ وقت کی ستم ظریفی کہیے یا بدقسمتی، جمہوری نظام پر آمریت بازی لے گئی۔
2008 کے عام انتخابات میں پنجاب کے عوام الناس کی بھلائی ، خوشحالی اور صوبے کی ترقی کی غرض سے وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالا۔ منصب سنبھالتے ہی عوام الناس کے مفاد کے لئے متعددد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر دیا۔ غریب عوام کو آرام دہ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے غرض سے پاکستا ن میں پہلی بار میٹرو بس سروس2013 میں متعارف کروائی۔
مستحق بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے دانش سکول سسٹم قائم کیا ۔جبکہ غریب گھرانوں میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے پنجاب ایجوکیشن انڈورنمنٹ فنڈ کا اجرا کیا، جس کے تحت کئی مستحق طلبہ و طالبات اچھی یونیورسٹویوں میں آج زیر تعلیم ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورآن لائن لینڈ ریکارڈز مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کا قیام بھی اسی کڑی کا ایک مضبوط حصہ ہیں۔
2013 کے عام انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر سے شہباز شریف کو اپنا وزیر اعلیٰ منتخب کیا۔اس کے بعد پنجاب کی ترقی کا ایک سلسلہ شروع ہوا جو آج تک جاری ہے اور امید ہےآپکی قیادت میں پنجاب آگے بھی یوں ہی ترقی کے تمام تر منازل طے کرتا رہے گا۔ انہوں نےتعلیم اور صحت کے شعبہ جات میں خصوصی اصلاحات متعارف کروائی۔ سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لئے ڈولفن فورس اور سیف سٹی پراجیکٹ متعارف کروائے۔ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے توانائی کے متعدد منصوبے بھی جاری و ساری ہیں۔ خواتین کے حقوق و تحفظ کے لئے خصوصی قوانین کا نفاذ یقینی بنایا۔
وزیر اعلیٰ اپنی شاندار اور غیر معمولی کارکردگی کی بدولت بین الاقوامی سطح پر بھی خوب شہرت کے حامل ہیں ۔تمام تر بین الاقوامی معاملات سے بخوبی آگاہ رہتے ہیں۔یہی وجہ ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کا اعلان کیا تو سب سے پہلے شہباز شریف نے ہی اس فیٖصلے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔جس کے نتیجے میں شہباز شریف کو ترکی میں ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ترک صدر کی جانب سے خصوصی دعوت دی گئی۔
حالیہ حالت و واقعات کے پیش نظرچیف جسٹس آف پاکستان نے بھی پنجاب کی ترقی کے لئے شہباز شریف کی کاوشوں کو خوب سراہا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے عدالت عظمیٰ میں شہباز شریف کی پیشی کو مثبت حکمت عملی قرار دیا ۔
بلاشبہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف عوام کی خدمت و فلاح کے لئے ہر دم کوشاں ہیں ۔انہوں نے غریب عوام کو زندگی کی تمام تر بنیادی، خصوصی طور پر تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے میں کسی طرح کی غفلت نہیں برتی۔یہی وجہ ہے کہ عوام کاان  کے ساتھ بہت زیادہ لگاؤ ہے۔ عوام  نہ صرف انہیں وزیر اعلیٰ بلکہ مستقبل کے وزیر اعظم کی صورت میں دیکھنے کے لئے بے تاب ہے۔ دوسرے صوبوں کے عوام کو بھی اپنی تاریکی  کو روشن مستقبل میں بدلنے کی امید صرف و صرف شہباز شریف کی صورت میں دیکھائی دیتی ہے۔
تاکہ پنجاب کی مانند پورا پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیش پیش ہو۔

۔

نوٹ: روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والے بلاگز لکھاری کا ذاتی نقطہ نظر ہیں,ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

بلاگ -