شامی فوج کی عفرین میں آمد کا خیرمقدم،اب مقابلہ ہوگا:ترکی کی دھمکی

شامی فوج کی عفرین میں آمد کا خیرمقدم،اب مقابلہ ہوگا:ترکی کی دھمکی
شامی فوج کی عفرین میں آمد کا خیرمقدم،اب مقابلہ ہوگا:ترکی کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(این این آئی)ترکی نے عفرین میں شامی فوج کے داخلے کاخیر مقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی دھمکی دی ہے کہ اگر شامی فوج کرد جنگجوؤں کے دفاع کے لیے آئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیرخارجہ چاوش اوگلو نے اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عفرین میں شامی فوج کے داخلے پر انہیں کوئی مسئلہ نہیں مگر شامی فوج کو ہمارے ساتھ مل کر کرد ملیشیا کو کچلنا ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شامی فوج کردوں کے دفاع کے لیے وہاں آئی تو ترک فوج کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں