”بھابھی کو کے پی کے کا دورہ اور منہ دکھائی کب کروارہے ہیں ؟“خاتون صحافی کے سوال پر عمران خان نے ایسا جواب دیدیا کہ پوری پی ٹی آئی ہنس ہنس کر لوٹ پو ٹ ہو جائے گی

”بھابھی کو کے پی کے کا دورہ اور منہ دکھائی کب کروارہے ہیں ؟“خاتون صحافی کے ...
”بھابھی کو کے پی کے کا دورہ اور منہ دکھائی کب کروارہے ہیں ؟“خاتون صحافی کے سوال پر عمران خان نے ایسا جواب دیدیا کہ پوری پی ٹی آئی ہنس ہنس کر لوٹ پو ٹ ہو جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کے چرچے تو اس وقت پورے ملک میں ہی ہیں اور آ ج جب کپتان شادی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا میں آئے تو ہر طرف سے مبارک بادیں ملنے لگیں اور ساتھ ساتھ ہنسی مذاق بھی چلتا رہا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کا اختتام کیا اور سوالوں کا سلسلہ شروع ہو اس دوران ایک خاتون صحافی نے عمران خان کو پہلے تو شادی کی مبارک بادی اور ساتھ ہی سوال پوچھا کہ ’بھابھی کا تعلق تو پنجاب سے ہے تاہم آپ بھابھی کو کے پی کے کا دورہ کب کروا رہے ہیں اور منہ دکھائی کب ‘۔عمران خان اس سوا ل پر کھل کر مسکرائے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”ابھی تو میں نے ان چیزوں کا سوچا ہی نہیں ہے کہ کیا کرناہے ،بس شکریہ آپ کی مبارک کا “۔
اس سے قبل عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ پر حملہ کیا تھا، 1998 میں سپریم کورٹ کے کوئٹہ بنچ پر پیسہ چلا تھا۔ اب وہ سپریم کورٹ کے خلاف پارلیمنٹ کو استعمال کررہے ہیں، وہ ایک ادارے کو دوسرے کی تباہی کے لیے استعمال کررہے ہیں، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بہت موقع دیا، انہیں عدالت میں صفائی کا جتنا موقع ملا اتنا کسی شہری کو نہیں ملا، ہم عدلیہ کو بچانے کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، عدلیہ کے خلاف پارلیمنٹ کو استعمال کرنے پر تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی۔

ویڈیو دیکھیں: