دنیا کی خوبصورت ترین خاتون فوجی جسے دیکھ کر ہی دشمن ڈھیر ہونے لگے، گولی چلانے کی بھی ضرورت نہ پڑے

دنیا کی خوبصورت ترین خاتون فوجی جسے دیکھ کر ہی دشمن ڈھیر ہونے لگے، گولی چلانے ...
دنیا کی خوبصورت ترین خاتون فوجی جسے دیکھ کر ہی دشمن ڈھیر ہونے لگے، گولی چلانے کی بھی ضرورت نہ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک خاتون امریکی فوجی کا بہت شہرہ ہے، جسے انٹرنیٹ صارفین نے دنیا کی خوبصورت ترین فوجی خاتون کا لقب دے ڈالا ہے، ایسی خوبصورت کہ دشمن پر گولی چلانے کی ضرورت ہی نہ پڑے، وہ تو اس حسینہ کو دیکھ کر ہی ڈھیر ہو جائیں۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون فوجی کا نام ’تارا ایل ‘ہے جو سوشل میڈیا پر اس قدر مقبول ہو چکی ہے کہ اس کے انسٹاگرام پر اس کے فالوورز کی تعداد 60ہزار سے زائد ہو چکی ہے، جہاں وہ باقاعدگی سے اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تعینات اس خاتون فوجی کو انٹرنیٹ پر اس وقت شہرت ملی جب اس نے وردی میں ملبوس، رائفل کے ساتھ اپنی سیلفیاں پوسٹ کیں۔ تب سے اس کی شہرت تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اور اس کی ہر تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس کی ایک تصویر کے نیچے صارفین اس کے حسن کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے نظر آتے ہیں۔ ایک تصویر پر صارف نے کمنٹ کیا ہے کہ ”ایسابے نقص اور کمال حسن، تم یقینادنیا کی خوبصورت ترین خاتون فوجی ہو۔“