ٹھٹھہ میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ ، 3افراد جاں بحق

ٹھٹھہ میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ ، 3افراد جاں بحق
ٹھٹھہ میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ ، 3افراد جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹھٹھہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹھٹھہ میں گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں3افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی سجن واری میں 2 گروپوں میں گھریلو معاملات کی وجہ سے تلخ کلامی ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی اور بات فائرنگ تک آن پہنچی ،دونوں گروپوں کے ارکان نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، گولیوں کی زد میں آکر 2افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دوسری جانب پولیس نے مقتولین کے اہلخانہ کی درخواست پرملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /ٹھٹہ