اگر ایان علی عدالت میں پیش نہ ہوئیں تو مفرور قرار دے دیا جائے گا: عدالت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )منگل کے روز کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ کرنسی سمگلنگ کیس میں عدالت میں پیش نہ ہوئیں تو انہیں مفرور قرار دے دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی ایکیسپرس نیوز کے مطابق، کرنسی سمگلنگ کیس میں راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کاروائی شروع ہوئی مگر“ڈالر گرل” ایان علی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔سماعت کے دوران عدالت نے ان کے گرفتاری کے وارنٹ کو برقرار رکھامگر ان کی غیر حاضری کو معذور قرار دیا۔ معزز جج نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر وہ اگلی سماعت میں پیش نہ ہوئیں تو اس کے سخت نتائج ہوں گے۔سماعت 22مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
14مارچ 2015 کوایان علی کو بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دوبئی جاتے ہوئے کرنسی سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ عدالت میں ان کے خلاف کاروائی شروع ہے مگر وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں۔عدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ ایشو کئے ہوئے ہیں۔