پارلیمنٹ آئین سے متضادم کوئی قانون پاس نہیں کر سکتی: عارف علوی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں آئین میں تبدیلی کی 2 تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ پارلیمنٹ آئین سے متضادم کوئی قانون پاس نہیں کر سکتی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ''آن دی فرنٹ '' میں گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہناتھا کہ نوا شریف کے خلاف 300ارب چوری کا الزام ہے جس کے بارے میں نواز شریف آج تک کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے تاہم اپنی کرسی بچانے کے لیے آئین میں تبدیلی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں تبدیلی کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ پارلیمنٹ آئین سے متضادم رکھنے والا کوئی قانون پاس نہیں کر سکتی۔