عام انتخابات سے قبل آخری ضمنی انتخاب پنجاب کے کون سے شہر اور کس حلقے میں ہوں گے؟ ن لیگ اور تحریک انصاف کے لئے بڑی خبر آگئی

عام انتخابات سے قبل آخری ضمنی انتخاب پنجاب کے کون سے شہر اور کس حلقے میں ہوں ...
عام انتخابات سے قبل آخری ضمنی انتخاب پنجاب کے کون سے شہر اور کس حلقے میں ہوں گے؟ ن لیگ اور تحریک انصاف کے لئے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عام انتخابات میں اب بس کچھ ہی مہینوں کا فاصلہ رہ گیاہے جبکہ حال ہی میں این اے 154 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج نے پی ٹی آئی کو ہلاکر رکھا دیاہے جبکہ ن لیگ میں نئی روح پھونک دی ہے تاہم اب ایک اور ضمنی انتخاب ہونے جارہاہے جو کہ عام انتخابات سے قبل ہونے والا آخری ضمنی انتخاب ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سر گودھا کے حلقے پی پی 30 میں ضمنی انتخاب 4 مارچ کو ہونے ہو گا جس کی تیاریوں میں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ پوری طرح سے جٹ گئیں ہیں اور دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔
ضمنی الیکشن کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے امیدواروں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں اور انہیں 22 فروری کو الیکشن کمیشن کے سرگودھا آفس میں پیش ہونے کا حکم دیاگیاہے ۔

واضح رہے کہ پی پی 30 سے ن لیگ کے چوہدری طاہر احمد رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے 2013 کے عام انتخابات میں 37 ہزار 624 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم ان کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہو گئی تھی جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب چار مارچ کو کروایا جارہاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں سرگودھا کے حلقے پی پی 30 سے پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار نعیم احمد یار جسپال تھے جنہوں نے صرف 3762 ووٹ حاصل کیے تھے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -